• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نائیجیریا :یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 24 طالبات اغواکرلی گئیں

نائیجیریا :یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 24 طالبات اغواکرلی گئیں

شمال مغربی نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں درجنوں مسلح افراد نے ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل سے کم از کم 24 طالبات سمیت 30 سے ​​زائد افراد کو اغوا کر لیا ۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یونیورسٹی کے قریب رہائشیوں نے بتایا ہے کہ جرائم پیشہ گروہوں کے بندوق بردار گذشتہ روز جمعہ کو ریاست کے دارالحکومت گوساؤ سے باہر فیڈرل یونیورسٹی کے قریب سبون گیدا گاؤں پر حملہ کر کے تین خواتین کوساتھ لے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کے اقتدار میں آنے اور ملک کی سلامتی کے چینلجز سے نمٹنے کے وعدے کے بعد کسی اجتماعی اغوا کی یہ پہلی واردات بتائی جاتی ہے۔سبون گیدا کے رہائشی صحابی موسیٰ کا کہنا ہے کہ اغوا کار موٹر سائیکلوں پر گاؤں میں داخل ہوئے اور ہاسٹل میں گھس گئے اور کھڑکیاں توڑ کر طالبات کے کمروں تک پہنچ گئے۔
ہاسٹلز کے قریب رہنے والے صحابی موسیٰ نے مزید کہا کہ حملہ آور ہاسٹل سے کم از کم 24 طالبات کے علاوہ عملے کے ایک فرد کے ساتھ ایک اور شخص کو بھی ساتھ لے گئے۔
یادرہے کہ نائیجیریا کو متعدد سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے جس میں شمال مشرق میں 14 سالہ عسکریت پسند بغاوت بھی شامل ہے جس میں کم از کم 40ہزارافراد ہلاک ہوئے اور 20 لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply