بھارت نے کینیڈا میں مقیم سکھ علیحدگی پسند تحریک کے رہنما گرپارتوانت سنگھ پانم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی (این آئی اے) نے ریاست پنجاب میں قائم گرپارتوانت سنگھ پانم کے گھر اور جائیداد قبضے میں لے لی۔
این آئی اے نے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا کہ گرپارتوانت سنگھ پانم کے گھر اور جائیداد کی ضبطگی دہشتگردوں اور ان کے کینیڈا سمیت متعدد ممالک میں قائم نیٹ ورک کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں کی گئی۔
بھارت میں گرپارتوانت سنگھ پانم کے خلاف 2019 میں خوف اور دہشت پھیلانے کے جرم میں مقدمہ درج کیا تھا۔ 2021 میں سکھ رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جبکہ گزشتہ سال ملزم کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ کینیڈا میں ہردیب سنگھ نجر نامی خالصتان حامی رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے جس کے شواہد کینیڈین حکومت کے پاس موجود ہیں۔
کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفرا کو ملک بدر کر دیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں