سور کھانے سے پہلے ’بسم اللہ‘ پڑھنےپرٹک ٹاکر کو قید

انڈونیشیا میں عدالت نے خاتون کو ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں عدالت نے خاتون کو سور کا گوشت کھانے سے پہلے اسلامی جملہ کہنے اور اسکی ویڈیو بنانے پردو سال قید کی سزا سنائی دی ہے۔33 سالہ لینا لطفیاوتی کو ’مذہبی جذبات اُبھارنے اور نفرت سے بھرے رویے کو ہوا دینے‘ کا مجرم پایا گیا۔لینا لطفیاوتی پر 16ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی سزا میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔
یہ مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں توہین مذہب کے متنازعہ قوانین سے متعلق مقدمات میں سامنے آنے والا تازہ ترین کیس ہے۔بالی ووڈ فلموں سے محبت اور لگاؤ کی وجہ سے اپنا نام لینا مکھرجی رکھنے والی لینا لطفیاوتی اصل میں مسلمان ہیں۔لینا لطفیاوتی کے ٹک ٹاک پر 20 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ بھارت میں کاروبار بھی چلاتی ہیں۔
مارچ میں لینا نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انھوں نے سور کے خستہ گوشت کا ایک ٹکڑا کھانے سے پہلے ’ بسم اللہ‘ پڑھا۔اس وقت لینا انڈونیشیا کے شہربالی میں گھوم رہیں تھیں، بالی انڈونیشیا کا ایک ایسا تفریحی مقام ہے، جہاں ملک کے باقی حصوں کے برعکس ہندو برادری کی اکثریت آباد ہے۔
لینا لطفیاوتی نے کہا کہ انھوں نے تجسس کی وجہ سے سور کا گوشت آزمایا،اس ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا اور اس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد انڈونیشیا سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اور شخص نے ’مسلمان ہونے کے باوجود سور کا گوشت جان بوجھ کر کھانے‘ پر پولیس میں شکایت درج کروائی۔
واضح رہے کہ مذہبِ اسلام میں سور کا گوشت کھانا سختی سے منع ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply