نکاح کے 3 منٹ بعد دلہن کا شوہر سے طلاق کا تقاضا

کویت میں دلہن اپنے شوہر کی جانب سے کہے گئے ایک لفظ سے خفا ہوگئی، نکاح کے صرف 3منٹ بعد ہی طلاق کا تقاضا کردیا۔ دلہن کی جانب سے عدالت سے نکاح فسخ کرنے کی درخواست کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے باہر کی جانب آرہا تھا کہ اس دوران دلہن کا پیر کسی چیز میں پھنسا اور وہ نیچے گر گئی، یہ دیکھ کر دولہا نے اسے ’غبیہ‘ (بے وقوف) کہہ دیا۔

دلہن کو شوہر کی جانب سے کہا جانے والا یہ لفظ انتہائی ناگوار گزرا اور اس نے فوری طور پر جج سے فسخ نکاح کی درخواست کی۔

جج نے بھی دیر نہ لگائی اور فوری طور پر دلہن کی جانب سے کی گئی درخواست کو قبول کرلیا، نکاح کے ٹھیک تین منٹ بعد فسخ نکاح کی دستاویز جاری کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مذکورہ جوڑا کویت کا رہائشی ہے، دونوں شوہر اور اہلیہ کی حیثیت سے نکاح کے بعد ابھی عدالت سے باہر نہیں آئے تھے کہ طلاق ہوگئی، اسے کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کویت کی تاریخ میں ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply