• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیما حیدر اور سچن ‘رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس ‘میں جائیں گے؟

سیما حیدر اور سچن ‘رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس ‘میں جائیں گے؟

سیما حیدر کی کہانی پر مبنی ایک فلم تو بن ہی رہی تھی، اب افواہ گردش میں ہے کہ سیما حیدر ،بھارتی شوہر سچن مینا بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے رئیلٹی ٹی وی شو ’بگ باس ‘ کے سیزن 17میں شریک ہو رہے ہیں۔
ویب سائٹ ’پنک وِلا‘ کے مطابق بگ باس کی انتظامیہ کی طرف سے مبینہ طور پر سیما حیدر اور سچن مینا سے رابطہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری طرف سچن مینا کی ایک ٹی وی شو کے دوران لائیو سیما حیدر کے ساتھ بوس و کنار کے ارادوں پر مبنی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
نیوز 18کے مطابق سیما حیدر اور ان کا بھارتی شوہر سچن مینا ایک ٹی وی کو انٹرویو دینے کے لیے لائیو ہوتے ہیں کہ اس دوران سچن مینا سیما کے ساتھ بوس و کنار کی کوشش کرتا ہے۔سچن مینا مبینہ طور پر اس بات سے بے خبر ہوتا ہے کہ کیمرا ا?ن ہے اور وہ لائیو جا رہے ہیں۔
سچن کی اس حرکت پر ٹی وی میزبان انہیں بتاتا ہے کہ کیمرا ا?ن ہے، تاہم اگلے ہی لمحے میزبان اور ان کا ایک اور مہمان کہنے لگتے ہیں کہ ”ان کا تو پیار امر ہے، یہ کیمرے کے پیچھے پیار کریں یا کیمرے کے ا?گے۔ یہ پیار کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہیں۔“
واضح رہے کہ سیما حیدر اپنے چار بچوں سمیت پاکستان سے بھاگ کر بھارت گئی اور سچ مینا نامی ہندو نوجوان کے ساتھ شادی کر لی تھی۔ بھارت میں جہاں لوگ سیما حیدر کے حق میں بول رہے ہیں وہیں اکثر بھارتی شہری اسے پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اسے واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply