• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایف آئی اے نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا

ایف آئی اے نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا

سائبر کرائم سرکل سکھر نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق علی گوہر نامی ملزم کو گھوٹکی سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی تھیں۔ملزم نے قابل اعتراض مواد متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بھیجا جبکہ ملزم متاثرہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش جاری ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply