انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی ورلڈ کپ کے لیے 9 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔
پلیئر آف دی ورلڈکپ کی فہرست میں قومی ٹیم کے دو کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں جن میں آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو، انگلش کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز اور سیم کرن کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
Advertisements

سری لنکا کے لیگ اسپنر ہاسارنگا اورزمبابوے اسکندر رضا کے نام بھی آئی سی سی کی فہرست کا حصہ ہیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں