• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسکردو ایئر پورٹ پرکل پہلی غیرملکی پرواز لینڈ کریگی

اسکردو ایئر پورٹ پرکل پہلی غیرملکی پرواز لینڈ کریگی

اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے رن وے کے آپریشنل ہونے کا ناٹم جاری کر دیا گیا جبکہ کل پہلی غیر ملکی پرواز لینڈ کرے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق افتتاحی پرواز نے 8 بج کر 51 منٹ پر کامیابی سے لینڈ کیا، اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کل پہلی بین الاقوامی پرواز کو خوش آمدید کہا جائے گا۔تاریخ میں پہلی بار اسکردو میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر قومی ایئر لائن دبئی سے اسکردو پروازوں کا آغاز کرے گی؎اس سلسلے میں ایئر پورٹ پر انتظامات مکمل کر لیے گئے اور پرواز پر بکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلی پرواز پر بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے کروائے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسکردو ایئر پورٹ پر غیر ملکی پروازوں کے آغاز سے قبل سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے طیاروں کی ری فیولنگ سہولت مہیا کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply