• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امرکہ کا پاکستان میں اسمبلی کی تحلیل اور عام انتخابات پر بیان

امرکہ کا پاکستان میں اسمبلی کی تحلیل اور عام انتخابات پر بیان

امریکا نے پاکستان میں اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان میں انتخابات اور اسمبلی کی تحلیل کے سوا ل پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ آئین اور قوانین کے مطابق عمل کریں۔

ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

خبر کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس موصول ہونے کے ایک دن بعد صدر مملکت قومی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے فی الحال کسی کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا، ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا، جو نام سامنے آئے گا اس پر اپوزیشن لیڈر سے بات کروں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply