• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے طلباء و طالبات کے لئے خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 20 لاکھ نئے شہریوں کو روزگار چاہیے ہوتا ہے لیکن مارکیٹ میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی کہ ان سب کو سمو سکے جبکہ گریجویشن کرنے والوں میں سے 30 فیصد لوگوں کو ملازمت نہیں مل پاتی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شزا فاطمہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت 12 ہزار روپے ماہانہ پر انڈرگریجویٹ نوجوانوں کے لیے سرکاری اور نجی ادارے میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کرچکی ہے، اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ نوجوانوں کے سامنے دنیا کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ اس لیے ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دنیا میں فری لانس سروس پرووائڈرز میں چوتھا بڑا ملک ہے، اس کا گروتھ ریٹ 74 فیصد ہے اور یہ سروس دینے والے 2 ارب ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔ 25 سال سے کم عمر 15 کروڑ نوجوان اب ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر آسکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply