• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ میں 300 اموات، 15 لاکھ گھر مکمل تباہ، 1 کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے۔ وزیراعلی سندھ

سندھ میں 300 اموات، 15 لاکھ گھر مکمل تباہ، 1 کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے۔ وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب، بارشوں سے 300 اموات، 15 لاکھ گھر مکمل تباہ، 1 کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 15 لاکھ گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں، 1 کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہیں، سندھ میں اس وقت کم از کم 10 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے۔ صوبے میں رواں سال غیرمعمولی بارشیں ہوئی ہیں، معمول سے 350 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں، پورا سندھ اس وقت دریا کا منظر پیش کررہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ 2 ملین ایکڑ سے زائد زمینوں پر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، سکھر کے کچے کے علاقوں کے لوگ بند پر بیٹھے ہوئے ہیں، سندھ سمیت ملک بھر میں بارشوں سے تباہی ہوئی ہے، سندھ حکومت متاثرین سیلاب کی ہرممکن مدد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں تک پہنچنے میں مشکل پیش آرہی تھی، اب پوزیشن بہتر ہے، سندھ نے اس سے بڑی تباہی نہیں دیکھی، 90 فیصد سے زائد فصلیں تباہ ہوگئیں، وزیراعظم نے کئی بار سیلاب کی صورتحال معلوم کی، کل وزیراعظم کا دورہ سندھ کا امکان ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply