• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ؛شاہی خاندان کی ہدایت پر شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہزرائل ہائنس کا لقب ہٹا دیا گیا

برطانیہ؛شاہی خاندان کی ہدایت پر شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہزرائل ہائنس کا لقب ہٹا دیا گیا

برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہزرائل ہائنس کا لقب ہٹا دیا۔

شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔

شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے نام ہٹنے کے بعد ہیری اب اپنے نام کے ساتھ ہزرائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کرسکیں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ ہیری اور ان کی امریکی نژاد سیاہ فام اداکارہ میگھن مارکل نے اپریل 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پرخود مختار ہونے کیلئے کام کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ جوڑا برطانیہ چھوڑ کر کیلیفورنیا منتقل ہو گیا تھا جس کے بعد سے ان کے شاہی خاندان سے تعلقات کشیدہ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply