بھارتی کرکٹ بورڈ نے 5سال میں کتنے ارب ڈالرکمائے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ پچھلے پانچ سال میں 1.5 ارب ڈالر کمانیوالا بورڈ بن گیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی پارلیمنٹ کو بتایا گیا ہے کہ ملک کے کرکٹ بورڈ نے گذشتہ پانچ سالوں میں تقریباً 1.5 ارب ڈالر کا سرپلس کمایا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا عام طور پر اپنے مالی معاملات کو تفصیل سے شائع نہیں کرتا، لیکن یہ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش گورننگ باڈیز میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے جس کی وجہ انڈیا کی کھیل سے گہری محبت اور نشریاتی حقوق پر وقفے وقفے سے بولی لگانے کی جنگ ہے۔

حکومت کے ایک وزیر نے منگل کو پارلیمنٹ میں بی سی سی آئی کی حالیہ آمدنی کا ذکر کیا جس میں مارچ 2022 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 91.9 کروڑ ڈالر کی آمدنی اور 37 کروڑ ڈالر کے اخراجات کا انکشاف ہوا، جس سے 54.9 کروڑ ڈالر سرپلس بنا۔

یہ 2017-18 کے پانچ سالوں میں بورڈ کا سب سے بڑا سرپلس تھا جس نے اسی مدت کے دوران 3.3 ارب ڈالر کی آمدنی اور 1.8 ارب ڈالر کے اخراجات کیے۔

کرک انفو کے مطابق بی سی سی آئی 2024-27 کے درمیان سالانہ تقریبا 23 کروڑ ڈالر کمائے گا جو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی 60 کروڑ ڈالر کی سالانہ آمدنی کا 38.5 فیصد ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گذشتہ سال بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میڈیا رائٹس 6.2 ارب ڈالر میں فروخت کیے تھے۔بورڈ نے حال ہی میں اپنے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچوں کے میڈیا حقوق کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے جس سے اسے ایک اور بڑی آمدنی حاصل ہونے والی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply