سعودیہ میں یوکرین امن مذاکرات فریب ہے،روس کا موقف

یوکرین بحران کا حل نکالنے کے لیے سعودی عرب میں کثیر الملکی امن مذاکرات جاری ہیں جس کو روس نے دھوکا دہی اور فریب قرار دیا ہے۔

روس اور یوکرین ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جنگ میں مصروف ہیں اور دونوں جانب ہی جانی ومالی نقصان ہو رہا ہے تاہم زیادہ نقصان کیف کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس بحران کا حل نکالنے کے لیے سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں 30 ملکوں کا دو روزہ اجلاس ہو رہا ہے جس کو روس نے دھوکا دہی اور فریب قرار دے دیا ہے۔

روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین میں امن کے بارے میں مغرب کا اجلاس صرف دھوکا دہی اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ مغرب کا اجلاس یوکرین کے صدر کے نام نہاد امن فارمولے کی ترویج کے لیے مغربی اتحادی ملکوں کے سربراہوں کی کوششوں سے تشکیل پا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس سفارتی سطح پر سیاسی راہ حل کی تلاش کے لیے نہیں ہے بلکہ غلط فائدہ اٹھانے اور روس کے خلاف اتحاد بنانے کے مقصد سے تشکیل پا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین امن مذاکرات کے حوالے سے 30 ملکوں کا دو روزہ اجلاس میں روس کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یوکرین نے ان مذاکرات میں 10 نکاتی امن فارمولا پیش کر دیا گیا ہے اور یوکرینی وفد کا دعویٰ ہے کہ ان تجاویز کو متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply