• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں ریکارڈ توڑ بارشیں، محکمہ موسمیات نے سمری جاری کردی

ملک بھر میں ریکارڈ توڑ بارشیں، محکمہ موسمیات نے سمری جاری کردی

رواں سال جولائی میں ملک بھر میں موسم کی صورتحال کیا رہی، محکمہ موسمیات نے سمری جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق جولائی میں ملک بھر میں معمول سے 70 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ 23 جولائی کو سب سے زیادہ بارش لاہور میں 206 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش لاہور میں 668.7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ جولائی کے دوران ملک میں اوسط درجہ حرارت 30.7 ڈگری رہا۔

2 جولائی کو گرم ترین پارہ دالبندین اور یکم سے 3 جولائی کے دوران نوکنڈی بلوچستان میں 47.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 8 جولائی کو سرد ترین پارہ باگروٹ گلگت بلتستان میں 6.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جولائی کے دوران کالام ملک کا سب سے سرد علاقہ رہا جہاں اوسط پارہ 11.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply