• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ستلج میں مسافرکشتی ڈوبنے سے 10افراد تاحال لاپتہ، 5 سالہ بچہ جاں بحق

ستلج میں مسافرکشتی ڈوبنے سے 10افراد تاحال لاپتہ، 5 سالہ بچہ جاں بحق

دریائے ستلج میں مسافر کشتی ڈوب گئی ، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 5 سالہ بچہ جاںبحق ہو گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیڈ سلیمانکی کے قریب سجوکی کے مقام پر کشتی ڈوب گئی، کشتی ڈوبنے سے اس میں موجود 44 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے 33 افراد کو بچا لیا ہے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 5 سالہ بچہ جانبحق ہو گیاہے جس کی شناخت فیضان ولد مصور کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ ریسکیو آپریشن میں 12 کشتیوں سمیت 6 گاڑیاں شامل ہیں،ریسکیو کئیےجانے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہناہےکہ انتظامیہ کے فوری رسپانس اور بروقت ریسکیو آپریشن کی بدولت قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا گیا ۔

ڈی جی عمران قریشی کا کہنا ہےکہ شہری دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نےانتظامیہ کو دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سرچ آپریشن میں ریسکیو1122 اوکاڑہ کی 5، ریسکیو بہاولنگر کی 2، ریسکیو پاکپتن کی 2 اور پاکستان آرمی کی 3 کشتیوں سمیت کل 12 کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply