• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور؛پی ٹی آئی سینیٹرزڈاکٹرزرقاکاکلینک سِیل کردیا گیا

لاہور؛پی ٹی آئی سینیٹرزڈاکٹرزرقاکاکلینک سِیل کردیا گیا

لاہور میں محکمہ صحت اور ایل ڈی اے کی ٹیموں نے پی ٹی آئی سینیٹرڈاکٹرزرقا کا کلینک سیل کردیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کینٹ ڈاکٹر کی سربراہی میں ٹیم نے ڈاکٹر زرقا کا کلینک سیل کیا ۔تھانہ ڈیفنس اے میں درخواست دے دی گئی  ۔

ڈی ڈی ایچ او کینٹ کاکہنا تھا کہ  ایف ایس سی پاس لڑکیاں کلینک چلا رہی تھیں۔ڈاکٹر زرقا چھاپے کے دوران کلینک پر موجود نہیں تھیں ۔ کلینک میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔ کلینگ میں ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا۔ڈینگی کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ میں درخواست دے دی گئی ہے ۔

پی ٹی آئی سینیٹرزڈاکٹرزرقا کے کلینک کو ایل ڈی اے نے بھی سیل کرکے نوٹس جاری کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایل ڈی اے کے مطابق ڈاکٹر زرقا گھر کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کررہی ہیں۔2دن میں کمرشل پراپرٹی کو رہائشی پراپرٹی میں تبدیل کیا جائے۔اگر دو دن کے اندر پراپرٹی اپنے اصل حالت میں نہ آئی تو قانون کارروائی کی جائے گی۔

 

 

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply