• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیاز، ٹماٹر، نمک، مرچ پاؤڈر اور چائے سمیت 23 اشیاکی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

پیاز، ٹماٹر، نمک، مرچ پاؤڈر اور چائے سمیت 23 اشیاکی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

اسلام آباد: پیاز، ٹماٹر، انڈے، نمک، چائے، سرخ مرچ پاؤڈر اور انرجی سیور بلب سمیت 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ تازہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد اضافہ ہونے سے مہنگائی کی مجموعی شرح 28.67 فیصد ہو گئی ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جب کہ 15 کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نمک کی قیمت میں 7.61 فیصد، چائے کی قیمت میں 5.90 فیصد، مرغی کی قیمت میں 4.89 فیصد، پیاز کی قیمت میں 4.61 فیصد، انڈے کی قیمت میں 3.66 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 2.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرخ مرچ پاؤڈر کی قیمت میں 1.30 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 6.32 فیصد اور
انرجی سیور بلب کی قیمت میں 1.32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے تحت رواں ہفتے آلو کی قیمت میں 6 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 1.56 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 1.46 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.68 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جائزہ رپورٹ کے تحت رواں ہفتے ویجیٹیبل گھی کے ایک کلو پیکٹ کی قیمت میں 1.08 فیصد،تیل کے پانچ لیٹر پیک کی قیمت میں 0.38 فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.26 فیصد، گندم کے آٹے کی قیمت میں 0.22 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply