عوام کو فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے:عمران خان

سپریم کورٹ کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا جس کے ساتھ عوام کھڑی ہو اس کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق کمرہ عدالت میں عمران خان سے صحافی ذولقرنین اقبال نے سوال کیا 9 مئی کے بعد وہ لوگ جنہوں نے صرف پارٹی عہدوں کو چھوڑا ہے کیا انکے کیلئے واپسی کے راستے کھلے ہیں؟

عمران خان نے جواب دیا ایک وہ لوگ ہیں جو آسانی سے چلے گئے انکی واپسی کا معاملہ کیس بائی کیس دیکھیں گے لیکن دوسری جانب میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری،عالیہ حمزہ، ڈاکٹر یاسمین، علی محمد خان اور شہریار آفریدی ہیں جو بڑے اسپیشل لوگ ہیں، پارٹی کو مشکل وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کا ان لوگوں سے کوئی مقابلہ نہیں۔

ایک اور صحافی جہانزیب عباسی نے عمران خان سے سوال کیا قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھیجنے کو اپنی غلطی مانتے ہیں؟

سابق وزیر اعظم عمران خان بولے میں تو قاضی فائز عیسیٰ کو جانتا بھی نہیں،میری تو جج صاحب سےکبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی، ہمیں تو ریفرنس بھیجا گیا تھا ہم نے آگے پہنچا دیا۔

دوسرے صحافی نے سوال پوچھا کیا آپ کو ریفرنس اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا تھا؟

عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کیا آپ کو کسی قسم کا شک ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors

صحافی حسن ایوب نے لقمہ دیا کہ عوام فوج کے ساتھ کھڑی ہے تو اس پر عمران خان نے کہا ہونی چاہیئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply