اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فیصل آباد اورکشمیرمیں بارش ہوئی ۔
مالم جبہ 11،مظفرآباد، کاکول 6، مری 5، چکوال میں 3ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ 3اورمری میں 2انچ برفباری ہوئی ۔
کالام منفی سات، پارہ چنار منفی چار، مالم جبہ،استورمنفی تین، ہنزہ اورمری میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج اورکل موسم سرد اور خشک رہے گا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں