• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوہلی خود انٹر میڈیٹ پاس لیکن ان کی اہلیہ انوشکا شرما کتنی پڑھی ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

کوہلی خود انٹر میڈیٹ پاس لیکن ان کی اہلیہ انوشکا شرما کتنی پڑھی ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے مداحوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کے پسندیدہ کرکٹر نے آج تک یونیورسٹی  کی شکل نہیں دیکھی وہ صرف بارہویں پاس ہیں لیکن سکول میں ان کا شمار بہترین طالبعلموں میں ہوتا تھاتاہم ان کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما ماسٹر پاس ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کا شمار بھارت کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے تاہم کھیل میں ہمیشہ اول نمبر پر رہنے والے کوہلی تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گئے اور صرف بارہویں ہی پاس کرسکے۔ ویرات کے لیےکرکٹ اور تعلیم ایک ساتھ جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا اس لیے انہوں نے بارہویں میں ہی تعلیم کو خیرباد کہہ دیا۔ ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے، انوشکا کے والد اجے کمار شرما آرمی آفیسر ہیں۔ انوشکا نے ابتدائی تعلیم آرمی سکول بنگلور سے حاصل کی اور ماؤنٹ کارمل کالج سے آرٹس میں ڈگری لی۔ بعدا زاں انہوں نےبنگلور یونیورسٹی سے پرائیویٹ اکنامکس(معاشیات)میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انوشکا نے ایلیٹ ماڈل مینجمنٹ میں داخلہ لیا اور ماڈلنگ کی تربیت حاصل کی۔ انوشکا نے ایک بارانٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ سکول اور کالج میں ٹاپررہ چکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply