• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیڈا اور امریکہ میں برف کا طوفان،درجہ حرارت منفی51ہوگیا

کینیڈا اور امریکہ میں برف کا طوفان،درجہ حرارت منفی51ہوگیا

کینیڈا اور امریکا کے شمال مشرقی علاقوں کو شدید ترین برفیلی ہواؤں کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی شدید رہے گا، ریاست مین Maine میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی برفیلی ہواؤں کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر بوسٹن Boston میں منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چلیں جس کے باعث علا قے میں جمعہ کو اسکول بند رہے۔

اسی کے ساتھ نیو یارک شہر میں درجہ حرارت منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ اتوار سے صورتحال میں بہتری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

انشا آفریدی کاحق مہر کتنا رکھا گیا؟
دوسری جانب چین میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے، چین کے شمالی شہر موہے Mohe میں درجہ حرارت منفی 53 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسم کی پیشگوئی کرنے والے سینٹر کی جانب سے بتایا گیا تھاکہ خون جما دینے والی ہواؤں نے نیو انگلینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ایسی سرد ہوا دہائیوں میں کبھی محسوس نہیں کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرق میں بسنے والے 15 ملین لوگوں کو یخبستہ ہواؤں کے حوالے سے وارننگز جاری کی گئی تھی اور جمعہ کی صبح سے لے کر ہفتے کی دوپہر تک کے لیے الرٹ رہنے کا بھی کہا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے امریکی ریاست ٹیکساس میں 4 لاکھ گھر بجلی سے محروم تھےجبکہ مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply