• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دماغ کو ہر عمر میں کس طرح صحت منداورتروتازہ رکھا جاسکتا ہے

دماغ کو ہر عمر میں کس طرح صحت منداورتروتازہ رکھا جاسکتا ہے

ہمارا دماغ جسم کے کنٹرول سینٹر کی حیثیت رکھتا ہے جو دل کی دھڑکن جاری رکھتا ہے، پھیپھڑوں کو سانس لینے اور ہمیں چلنے، پھرنے، سوچنے اور محسوس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عمر کے ساتھ ہر فرد کے دماغ میں تبدیلیاں آتی ہیں اور ذہنی افعال بھی تبدیل ہوتے ہیں۔
عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کا نتیجہ بڑھاپے میں الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق چند آسان عادات کو اپنانے سے دماغ کو ہر عمر میں صحت مند رکھنا ممکن ہو سکتا ہے۔
نیند کا خیال رکھیں
ہر رات 6 سے 8 گھنٹے کی اچھی نیند دماغی صحت کیلئے بہترین چیزوں میں سے ایک ثابت ہوتی ہے۔نیند سے دماغ کو نئی تفصیلات کا تجزیہ کرنے میں مدد ملتی ہے، یادیں تشکیل پاتی ہیں، نئے تصورات یا خیالات ذہن میں ابھرتے ہیں جبکہ الزائمر کا خطرہ بڑھانے والے پروٹین کا اجتماع نہیں ہوتا۔نیند سے دماغی لچک بھی بڑھتی ہے اور اس کیلئے نئی چیزوں سے مطابقت پیدا کرنا آسان ہو جاتا ہے۔نئی چیزوں کو اپنانے سے عمر بڑھنے کے باوجود دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں اور تنزلی کے شکار نہیں ہوتے۔
دل کو متحرک کریں
ماہرین نے بتایا کہ روزانہ ورزش کرنا دماغ کو صحت مند رکھتا ہے۔جسمانی سرگرمیوں سے دماغ کیلئے خون کا بہاؤ بڑھتا ہے اور اس کیلئے مضبوط دل کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ دماغ کو درکار خون مسلسل فراہم کر سکے۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ ورزش کرنے کے عادی افراد میں الزائمر امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ عمر بڑھنے کے باوجود دماغی تنزلی کا سامنا نہیں ہوتا۔
ماہرین نے بتایا کہ جس حد تک ممکن ہو جسم کو متحرک رکھیں کیونکہ کچھ نہ کرنے سے تھوڑی ورزش کرنا بہتر ہوتا ہے۔
دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں
تنہائی دماغی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے تو یہ ضروری ہے کہ دیگر افراد سے میل جول برقرار رکھا جائے۔
ماہرین نے بتایا کہ سماجی طور پر متحرک افراد عموماً زیادہ لمبی زندگی گزارتے ہیں، دیگر افراد سے میل جول جذباتی زندگی کیلئے بہتر ہوتا ہے جس سے دماغی صحت اچھی ہوتی ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ سماجی تعلقات سے ڈپریشن اور انزائٹی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اور مشکلات سے بہتر طریقے سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں
نئے لوگوں، مقامات اور چیلنجز کا سامنا کرنے سے دماغ کو تیز رکھنے میں مدد ملتی ہے، دماغی لچک بڑھتی ہے جبکہ دماغ مضبوط ہوتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ کچھ نیا کرنے سے یہ مطلب نہیں کہ پیسے خرچ کریں، سفر کریں یا کوئی نیا مشغلہ اپنائیں، بلکہ عام کام جیسے پزل حل کرنے سے بھی دماغ کو فائدہ ہو سکتا ہے یا نئے لوگوں سے ملنا بھی دماغی صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔
متوازن غذا کا استعمال
پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
متعدد تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں جیسے فاسٹ فوڈ کے استعمال ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول یا ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
یہ سب امراض دماغی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
دماغ اور جسم کو صحت مند رکھنے کیلئے پھلوں، سبزیوں، چکنائی سے پاک گوشت اور اناج پر مبنی متوازن غذا کا استعمال عادت بنانا ضروری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply