• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مری، تیندوے نے آبادی میں گھس کر دوسرے جانوروں پر حملہ کردیا

مری، تیندوے نے آبادی میں گھس کر دوسرے جانوروں پر حملہ کردیا

تیندوا مری کے علاقے چاریان کی آبادی میں گھس گیا ، گھر میں بندھے ہوئے جانوروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی بکریاں مر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ تیندوے کے آبادی میں داخلے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی گئی لیکن اس کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچے۔

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے تیندوے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایکسرے سے معلوم ہوا ہے کہ تیندوے کو 9 گولیاں لگی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply