• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مشال خان قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور

مشال خان قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور

پشاور:پشاورہائیکورٹ نےمشال خان قتل کیس میں سزا یافتہ25ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

منگل کو مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں ہوئی جس میں 25 ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، گزشتہ سال مشال قتل کیس میں 57 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ 14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply