کورولش عثمان میں فرضی جوڑے نے حقیقت میں شادی کر لی

کورولش عثمان میں سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے کئی عرصہ رشتے میں رہنے کے بعد اب شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ڈرامہ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور اب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جن کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

اداکار جوڑے کی شادی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ کورولش عثمان میں عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک نے بھی شرکت کی اور تقریب میں رقص بھی کیا۔

آئیگُل خاتون (بوسے ارسلان) کورولش عثمان کے تین سیزنز میں نظر آئیں، پہلے ان کا کردار قدرے منفی تھا جب کہ دوسرے سیزن سے انہیں عثمان کے سپاہیوں میں شامل دیکھا گیا۔

دوسری جانب سپاہی جیرکوتائی ( جاگری سینسوئے) سیریز کی شروعات میں منگولوں کا سپاہی تھا جس نے بعدازاں اسلام قبول کیا اور عثمان کے قریبی ساتھیوں اور سپاہیوں میں شامل ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سیریز میں بھی آئیگُل خاتون اور سپاہی جیرکوتائی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلیتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply