• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جانیے 14 سالہ بچہ ایلون مسک کی کمپنی میں کس عہدے پر ہے؟

جانیے 14 سالہ بچہ ایلون مسک کی کمپنی میں کس عہدے پر ہے؟

ایلون مسک نے اپنے سب سے کم عمر ملازم کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے 14 سالہ گریجویٹ کو اسپیس ایکس کمپنی میں بطور سافٹ ویئر انجینئر بھرتی کیا ہے۔ کیرن کوازی نو سال کی عمر میں کالج گئے، 11 برس کی عمر میں جامعہ میں داخلہ لیا اور اگلے تین برس میں انہوں نے یونیورسٹی آف سانتا کلارا سے گریجویٹ بھی کرلیا۔ غیرمعمولی ذہانت اور صلاحیت کے حامل کیرن اب ایلون مسک کی نظر میں آگئے اور انہوں نے کمپیوٹرسائنس اور انجینئرنگ میں ڈگری لی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایلون مسک نے انہیں ملازمت کا خط دیدیا ہے اور اب وہ اگلے ماہ اسپیس ایکس کمپنی میں اسٹارلنک سیٹلائٹ کی تیاری میں بطور سافٹ ویئر انجینیئر کام کریں گے۔ ان کے والدین کہتے ہیں کہ وہ پیدائشی فطین (جینیئس) ہے اور صرف دو سال کی عمر میں طویل جملوں میں گفتگو کرسکتا تھا۔ نوعمر طالبعلم نے اس اہم خبر بھی پرسکون رہتے ہوئے اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ کیرن نے اپنے لِنکڈاِن اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’میں سیارہ زمین کی سب سے زبردست کمپنی میں بطورسافٹ ویئر انجینیئر کام کا آغاز کررہا ہوں، جہاں میں اسٹارلنک انجینیئرنگ ٹیم کا حصہ بنوں گا۔‘ کچھ ماہ قبل وہ مشین لرننگ کا کا چارماہ کا کورس کرچکے ہیں اور سوشل میڈیا پر غلط مواد روکنے والا الگورتھم بھی لکھ چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply