• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ، امریکی صدر

پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ، امریکی صدر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی، دونوں ملکوں میں کشیدگی کاخاتمہ چاہتے ہیں۔

ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو انتہائی خطرناک قرار دیا ۔

اوول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر میں شہادتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ  اموات کا سلسلہ رکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت سے مسائل ہیں، پاکستان اور بھارت میں توازن کی پیچیدہ صورتحال ہے،دونوں ملکوں کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاک امریکا تعلقات پر پوچھے گئے سوال پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انتہائی کم وقت میں پاکستان سے تعلقات بہتر ہوئے ،جنہیں مزید مستحکم کرنے کیلئےپاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply