• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مداحوں کی اریجیت سنگھ پر سخت تنقید؛کیا وجہ آپ کو معلوم ہے؟

مداحوں کی اریجیت سنگھ پر سخت تنقید؛کیا وجہ آپ کو معلوم ہے؟

بالی وڈ فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ میں پاکستانی گانے ‘پسوڑی’ کا ری میک شامل کرنے پر اریجیت سنگھ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

مداحوں نے پروڈیوسرز اور گلوکار اریجیت سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اوریجنل گانے کو خراب کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اسی اثناء میں گلوکار اریجیت سنگھ کا مبینہ طور پر ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔ اریجیت، جنہوں نے ری میک گانا گایا ہے، نے ایک غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ردعمل ظاہر کیا اور گانے کو دوبارہ بنانے کے پیچھے اصل وجہ بتائی۔

اریجیت سنگھ کے اس مبینہ ٹوئٹر ہینڈل سے اصل گانے کے گلوکار علی سیٹھی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘آپ حیرت انگیز ہیں۔ کاش آپ اس میں ہمارے ساتھ شامل ہوتے یا اس سے بھی بہتر آپ اسے فلم کے لیے گا سکتے۔‘

ایک صارف نے پوچھا کہ اگر وہ ایسا محسوس کرتے ہیں تو اس نے گانے کو مسترد کیوں نہیں کیا؟ تو اس اکاؤنٹ سے جواب دیا گیا کہ ، ‘گانا بنانے والوں نے مجھ سے ضرورت مندوں کے ایک اسکول کیلئے سالانہ فنڈ دینے کا وعدہ کیا تھا، یہ زیادہ اہم ہے، تھوڑی گالی کھا لیں گے۔‘

اگرچہ اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کے اریجیت سنگھ کا آفیشل اکاؤنٹ ہونے کی تصدیق نہیں کی جا سکی البتہ اداکار آیوشمان کھرانہ، کپل شرما، ارمان ملک اور دیگر بڑے فنکار اسے فالو کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے اس خیال کو تقویت مل رہی ہے کہ یہ واقعی اریجیت سنگھ کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ اس ٹوئٹر ہینڈل کے 107.8 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مذکورہ ٹوئٹر اکاؤنٹ اریجیت سنگھ کا ہے یا نہیں اس حوالے سے جب تحقیق کی گئی تو ایک اور اکاؤنٹ سامنے آیا جو اریجیت سنگھ کے نام سے ہے اور اس کے فالوورز کی تعداد 103.8 ہزار سے زائد تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply