پاکستان بیروزگاری کی شرح میں 24ویں نمبر پر

دنیا بھر میں بیروزگار افراد کے اعداد و شمار جاری، پاکستان 24ویں نمبرپرآگیا۔

ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں بے روزگار افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔نائیجیریا دنیا بھر میں بے روزگاری میں سب سے آگے نکل گیا جہاں یہ شرح دنیا کے مقابلے 33.3 فیصد ریکارڈ ہوئی، ساؤتھ افریقہ 32.9 فیصد بے روزگار افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بے روزگاری بڑھنے کی شرح 29.28 فیصدر یکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عراق میں 15.55 فیصد اور افغانستان میں 13.3 فیصد افراد بے روز گار ہیں، برطانیہ میں 3.8 فیصد جبکہ امریکا میں 3.7 فیصد افراد ملازمت کی تلاش میں ہیں، پاکستان 6.5 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ 24 ویں نمبر پر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چین اور کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، بنگلہ دیش 4.7 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ 34 ویں نمبر ہے، قطر میں سب سے کم 0.1 فیصد شرح بے روزگاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply