• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیاکو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کرکٹ کے لیےمحفوظ ہے، مائیک ہیزمین

دنیاکو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کرکٹ کے لیےمحفوظ ہے، مائیک ہیزمین

آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے کہا ہے کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کرٹ کے لیے دیگر ممالک کی طرح محفوظ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں پاکستان میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو انجوائے کر رہا ہوں۔ اگر مجھے سیکیورٹی کا مسئلہ ہوتا تو میں یہاں کبھی نہ آتا۔

مائیک ہیز مین نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کی منسوخی پر روز خبریں سننے کو مل رہی ہیں جس پر دکھ ہو رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کیا لیکن پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹ کی معلومات شیئر نہیں کیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں سے پوچھے بغیر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا جو افسوسناک ہے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی جنوبی افریقہ پہنچے اور کورونا کا بہانہ کر کے دورہ منسوخ کر دیا۔

آئی سی سی کو ان معاملات کو دیکھنا چاہیے کیوں کہ انگلینڈ جو بھی کر رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ حال ہی میں جب جنوبی افریقہ نے پاکستان کا دورہ کیا، میں بھی پاکستان میں موجود تھا۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے کہا کہ انہیں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

آسٹریلین کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹرز ٹینلٹ سے بہت متاثر ہوں۔پاکستانی کرکٹرز کی بیٹنگ اور باولنگ اسٹائل مختلف ہے۔پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتا۔ پاکستان کے کرٹرز دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی نسبت مختلف صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں لوگ بہت پیار کرنے والےہیں۔میں نے پاکستان میں کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ مائیک ہیز مین اس وقت نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ اور کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply