ملاکنڈ میں رشتے کے جھگڑے پر مخالفین نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق رشتے کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں