پشاورکے علاقے کالا باڑی میں دھماکا،4 افراد زخمی

پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے کالا باڑی میں دھماکے  کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق،ہفتے کو دھماکا پشاور  میں کالا باڑی کے علاقے میں کیا گیا،جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئےجن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ابراہیم ولد بدی گل، محمد فاروق ولد دین محمد اور مختیارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے،جنہیں طبی امدا دکیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے اطراف کی متعدد دکانوں اور گاڑیاں کو نقصان پہنچا ،تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں کی جاسکی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جبکہ دھماکے میں بارودی مواد استعمال ہواہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply