• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیالکوٹ” میں ہولناک سانحہ، نقاب پوش نے گھس کر ۴ بچیوں پر تیزاب پھینک دیا

سیالکوٹ” میں ہولناک سانحہ، نقاب پوش نے گھس کر ۴ بچیوں پر تیزاب پھینک دیا

سیالکوٹ۔ پکا گڑھا کے علاقہ میں ایک نقاب پوش شخص نے گھر میں گھس کر 4 بچیوں پر تیزاب پھینک دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ٗ تھانہ مراد پور کے علاقہ پکا گڑھا میں نقاب پوش شخص نے ایک گھر میں گھس کر لڑکیوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 3 کم سن بچیوں سمیت 4 لڑکیاں جھلس گئیں۔متاثرہ لڑکیوں میں 20 سالہ افشاں ، 8 سالہ آمنہ ، 7 سالہ عائشہ اور 6 سالہ جنت شامل ہیں۔ متاثرہ بچیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 20 سالہ افشاں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے کیونکہ اس کا چہرہ بری طرح جھلس چکا ہے۔ پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply