ڈینگی کے درجنوں نئے کیس رپورٹ

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہناہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزارچار سو67 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلا ت کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6620 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 18 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2638 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 5 نئے مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1537 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1380 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز ایک نئے ڈینگی مریض کی تصدیق ہوئی.رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 855 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.شیخوپورہ میں گزشتہ روز 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ساہیوال میں ڈینگی کا ایک نیا مریض سامنے آیا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 38 مریض زیر علاج ہیں۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 20 مریض زیر علاج ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

علی جان خان کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply