• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک فوج کے تعاون سے 16 سال بعدوسطی کرم میں کوئلے کی کانوں کا آغاز

پاک فوج کے تعاون سے 16 سال بعدوسطی کرم میں کوئلے کی کانوں کا آغاز

پاک فوج کا قوم کو ایک اور نایاب تحفہ، ماضی میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ اور اقتصادی لحاظ سے پسماندہ سمجھے جانے والے وسطی کرم میں 16 سال بعد پاک فوج کے تعاون سے کوئلے کی کانوں کا آغاز ہوا۔

وسطی کرم میں موجود 170 کانوں میں سے 62 کوئلے کی کانوں کا افتتاح کر دیا گیا، کوئلہ کان میں لگ بھگ 650 سے زائد مزدور مختلف علاقوں میں موجود کانوں میں کام کر رہے ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں اور روزگار کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کوئلہ کان کی سرگرمیوں کی وجہ سے تقریباً 5000 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے، 2500 سے زائد خاندان کان کنی کے روزگار سے مستفید ہو رہے ہیں، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کُرم سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابتداء میں خاصی مشکلات تھیں مگر اب مقامی حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ہمارے کافی مسائل حل ہوچکے ہیں علاقہ سے باہر بھی متعدد افراد کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کی دیگر مشکلات میں کافی حد تک کمی آئی ہے، علاقہ مکین پاک فوج کی کاوشوں کے معترف ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply