• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایم ایف کا دباؤ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنیسٹی سکیم واپس لے لی گئی

آئی ایم ایف کا دباؤ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنیسٹی سکیم واپس لے لی گئی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس لے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنےکی شرط عائد کی گئی تھی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی سکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے ملاقات میں جو شرط عائد کی وہ پوری کی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply