• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • متحدہ عرب امارات اور قطر نے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات اور قطر نے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا

کئی برس کی کشیدگی کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر نے اپنے دوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اے ’ایف پی‘ کے مطابق 6 سال قبل دونوں خلیجی حریفوں کی جانب سے علاقائی ناکہ بندی کے دوران کشیدگی کے باعث تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔

وسائل سے مالا مال بادشاہتوں نے تقریباً چار سالہ سفارتی اور نقل و حمل کی ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد جنوری 2021 میں دو طرفہ ریاستی تعلقات بحال کردیے تھے جب کہ ناکہ بندی نے چھوٹے سے ملک قطر کو دنیا سے الگ تھلگ کردیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات اور قطر کی ریاستوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی نمائندگی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک دوحہ میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور ابوظہبی میں موجود قطر کے سفارت خانے اور دبئی میں اس کے قونصل خانے میں دوبارہ کام شروع کر رہے ہیں۔اسی طرح کا بیان قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی جاری کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 میں قطر پر انتہا پسند تنظیموں کی حمایت اور ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے اس کا سفارتی بائیکاٹ کردیا تھا اور نقل و حمل پر ناکہ بندی کردی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply