• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 142 واں یوم ولادت آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 142 واں یوم ولادت آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

قائد اعظم محمد علی جناح کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل جب کہ خصوصی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ اس سے قبل پاکستان ائیرفورس کے کیڈٹس مزار قائد پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل اختر نوازستی نے پاکستان ملٹری اکیڈمی گارڈ کا معائنہ کیا، مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں شرکا کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مختلف شعبوں میں درپیش دشواریوں پر قائد کے فرمودات کی روشنی میں قانون اور آئین پر عمل درآمد کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتاہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ قائد اعظم نے عمر بھرٹھوس دلائل اور جمہوری اصولوں کی بنیاد پر مسلمانان ہند کے مذہبی، سماجی اور اقتصادی حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا، قائد کے افکار و خیالات کی روشنی میں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کیلیے جدوجہد کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply