• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پارلیمنٹ سےمستعفیٰ

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پارلیمنٹ سےمستعفیٰ

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق کورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ میں پارٹی تنازعے کا نتیجہ نکل آیا۔مارچ میں پارلیمنٹ کو دیے شواہد میں بورس جانسن نے پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بورس جانسن نے استعفے کا فیصلہ پارٹی گیٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا، یہ رپورٹ پرویلجز کمیٹی نے تیار کی۔

بورس جانسن نے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی ثابت نہیں کرسکی کہ میں نے جان بوجھ کر پارلیمنٹ کو گمراہ کیا۔

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کمیٹی کو کنگرو کورٹ سے بھی تشبیہ دی اور الزام لگایا کہ انہیں سیاست سے باہر کرنے کی سازش کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بورس جانسن نے اپنی ہی کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سونک پر بھی تنقید کی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت وہ پارلیمنٹ چھوڑ رہے ہیں اور انہیں اس پر افسوس ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply