• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مراعات کا اعلان

بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مراعات کا اعلان

وفاقی بجٹ 24-2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات دینے کے لیے بھی تجاویز،مراعات کااعلان بھی کیاگیا۔

وفاقی بجٹ کی سامنے آنے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زر مبادلہ کا اہم ترین ذریعہ ہیں اور ترسیلات زر ہماری برآمدات کے 90 فیصد کے برابر ہیں۔ قانونی طریقے سے زرمبادلہ کو فروغ کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے غیر منقولہ جائیداد (Immovable Property) خریدنے پر موجودہ 2 فیصد فائنل ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ’’ڈائمنڈ کارڈ‘‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کیٹگری کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس،گریٹس پاسپورٹ (اس قسم کا پاسپورٹ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جاتا ہے)،پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں تک ترجیحی رسائی،پاکستانی ائیر پورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت،Remittance Card Holders کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply