پینگوئن کی سیلفی نے دھوم مچادی

جانوروں کی سیلفی ہمیشہ سے حیران کن اور لوگوں کو دنگ کردیتی ہیں اور اب اس مجموعے میں ایک اور تصویر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ انٹار کٹیکا میں پینگوئن کی سیلفی نے اس وقت دنیا میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلین انٹارٹک ڈویږن کے ایک محقق ایڈی گولیٹ نے اپنا کیمرا انٹارکٹیکا میں ایک جگہ پینگوئن کی اس قسم کی کالونی کے قریب رکھا جو ان پرندوں میں سب سے بڑی اور بھاری ہوتی ہے۔ جیسے ہی انہوں نے کیمرا رکھا کچھ دیر بعد 2 پینگوئنز چہل قدمی کرتے ہوئے وہاں آگئے اور کیمرا چیک کرنے لگے۔ چونکہ اس کیمر ے میں ریکارڈنگ جاری تھی تو اس نے ان پرندوں کی انتہائی قریب سے دلچسپ تصاویر اور ویڈیو لے لیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

تکنیکی طور پر چونکہ کیمر ے میں ویڈیو پہلے سے ریکارڈ ہورہی تھی تو پرندوں کی جانب سے اسے اپنی سیلفی لینا تو نہیں کہا جاسکتا، مگر چونکہ اس فوٹیج نے دنیا بھر کے لوگوں کو حیران کردیا، اسی لیے اسے وائرل سیلفی قرار دے دیا گیا ہے۔ تاہم اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ جس شخص کا یہ کیمرا ہے، اسے اس پر کسی قسم کے قانونی مسائل کا سامنا نہیں ہوگا جیسا 2011 میں ایک بندر کی جانب سے سیلفی پر فوٹوگرافر ڈیوڈ سلیٹر کو ہوا تھا۔ فیس بک پر اس ویڈیو کو ہزاروں بار دیکھا جبکہ ایک ہزار سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے جبکہ ٹوئٹر پر 5 ہزار سے زیادہ ری ٹوئیٹس اور 11 ہزار سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply