سی ایس ایس کے نتائج؛ 237 امیدوار وں کامیاب

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022 کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق سینٹرل سپیریئرسروس ( سی ایس ایس ) کے 2022 کے امتحان میں مجموعی طور پر 237 امیدوار کامیاب قرار پائے۔سی ایس ایس کے امتحان میں 20262 امیدوار شریک ہوئے تھے جن میں سے 146 مرد اور 91 خواتین امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، یوں کامیابی کا تناسب صرف 1.85 فیصد رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں 393 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے سرفہرست 10 امیدواروں میں طلحہ رفیق، یاسر بلال، احمد حسن چٹھہ، محمد اویس سلطان، نعمان حفیظ، عائشہ ناصر، بریرہ بلو، حرا احسن، نور محمد اور علینہ شکیل ناگرہ شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply