• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خوشخبری؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی

خوشخبری؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے بجٹ سے پہلے عوام کو خوشخبری سنا دی کہ آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت مزید کم ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ترکمانستان اور آذربائیجان سے ٹاپی (TAPI) معاہدے کے نتیجے میں گیس کی قیمت بھی کم ہوگی ۔

دوسری جانب روس سے تیل پاکستان آنے کے بارے میں لوگ مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں تاہم سب سے اہم سوال جو ہر پاکستانی کے ذہن میں ہے وہ یہ کہ درآمد شدہ تیل کا ایندھن کی بلند قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟

وائس آف امریکا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اس سوال کا جواب دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پیٹرول کی قیمت جو 282 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور اس وقت 272 روپے فی لیٹر ہے، تو کیا روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کے بعد اس میں 100 روپے کی کمی کی جائے گی؟

وفاقی وزیر نے اس کا جواب نفی میں دیا اور ان تمام قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

احسن اقبال نے انٹرویو میں کہا کہ ‘100 روپے تک کا اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن قیمت ضرور کم ہوگی اگر روسی تیل کی خاطر خواہ مقدار پاکستان آئے گی،ابھی ابتدا میں تھوڑی مقدار پاکستان آرہی ہے’۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply