ملک میں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ملک میں بند انٹرنیٹ سروس بحال ہونے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یا دو دن میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو رہا کیے جانے کے حکم کے بعد عوام توقع کررہے تھے کہ اب ملک میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس معمول پر آجائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔تاہم رانا ثنا ءاللہ نے نجی ٹی وی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی بندش فوری ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سے 22 مئی کو جواب طلب کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply