• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار لڑکوں پر جنسی حملوں کے الزام میں بری

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار لڑکوں پر جنسی حملوں کے الزام میں بری

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار کیون اسپیسی کو لڑکوں پر جنسی حملوں کے الزام میں بری کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار کیون اسپیسی کیخلاف ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں چار مردوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی ، چار ہفتوں تک جاری رہنےوالی سماعت کےبعدعدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ اداکارزیادتی کا مجرم نہیں ۔

کیون اسپیسی کو پانچ مختلف الزامات کا سامنا تھا۔ ان میں سے چار الزامات تو جنسی حملوں سے متعلق تھے جبکہ پانچویں میں ان کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو اس کی رضا مندی کے بغیر اپنے ساتھ جنسی عمل کرنے پر مجبور کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالتی کارروائی میں اسپیسی نے اپنے خلاف لگائے گئے تمام پانچوں الزامات کی صحت سے انکار کر دیا۔ ان کے خلاف الزامات لگانے والے چاروں مرد تھے۔ ان میں سے ایک کی عمر اس وقت 40 اور 50 برس کے درمیان جبکہ باقی دونوں کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان تھیں۔
کیون اسپیسی کی عمر اس وقت 62 برس ہے اور وہ اپنے فلمی کیریئر میں دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ ایک مرتبہ فلم American Beauty میں اپنے کردار کی وجہ سے بہترین اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ اور دوسری مرتبہ فلم The Usual Suspects میں اپنے کام کی وجہ سے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ۔
کیس سے بری ہونے کے بعد جنوبی لندن کی عدالت کے باہر گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میں جیوری کا بے حد مشکور ہوں ،میں اس کورٹ ہاؤس کے اندر موجود عملے، سیکیورٹی، اور ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہر ایک دن ہمارا خیال رکھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply