• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو آج 11 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونیکا حکم

عمران خان کو آج 11 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونیکا حکم

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان آج گیارہ بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، انہیں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے کر عمران خان کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن عمران خان کی بنی گالا جانے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔

عمران خان کو پولیس گیسٹ ہاؤس میں مہمان بنایا گیا، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں عمران خان کو کہا تھا کہ آپ گیسٹ ہاؤس میں رات گزاریں، گپ شپ لگائیں اور سو جائیں، صبح عدالت میں پیش ہوجائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا آپ کو ماننا ہوگا، یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply