صدر پاکستان بھی راسخ العقیدہ نکلے

صدر پاکستان عارف علوی بھی راسخ العقیدہ نکلے ان کا کہنا ہے کہ دو ہزار دو کے الیکشن جیتنے کے لئے انہوں نے دوستوں کے مشورے پر عمل کیا اوربلدیہ ٹاؤن کے پیرکے پاس گئے، مگر انتخاب برے طریقے سے ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سایئکیٹرک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہ دو ہزار دو کے الیکشن میں انہیں مشورہ دیا گیا کہ “جیتنا ہے تو بلدیہ ٹاؤن کے فلاں پیر سے ملو، مگر میں الیکشن برے طریقے سے ہار گیا، جس پر پیرنے کہا تم پر جادو کیا گیا ہے”۔

tripako tours pakistan

صدر پاکستان نے کانفرنس میں کہا کہ  پاکستان میں دو کروڑ لوگ ذہنی بیمار ہیں، مگر یہاں تو سیاسی پارٹیوں میں بھی ذہنی مریضوں کی کمی نہیں۔  پاکستان میں سب سے زیادہ خواتین ذہنی اذیت کا شکار ہوتی ہیں۔

Advertisements
merkit.pk

واضح رہے کہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے سائیکاٹرسٹ اور ریسرچ اسکالرز شرکت کر رہے ہیں۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply