• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو اسمبلیاں نہیں توڑنی چاہئیں تھیں : 35 فیصد پاکستانیوں کی رائے

عمران خان کو اسمبلیاں نہیں توڑنی چاہئیں تھیں : 35 فیصد پاکستانیوں کی رائے

35 فیصد پاکستانیوں نےعمران خان کا پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا فیصلہ غلطی قرار دے دیا جبکہ 16 فیصد پاکستانی چیئرمین پی ٹی آئی کے اس اقدام کے حامی نظر آئے۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ (آئی پور) نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

51 فیصد پاکستانیوں نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ کرانے کی حمایت کردی جبکہ 34 فیصد نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات الگ الگ ہونے چاہئیں۔

سروے میں 77 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ سیاسی حالات میں تمام سیاست دانوں اور اداروں کو مل کر ملکی مسائل حل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سوال پر کہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے ؟ 49فیصد پاکستانیوں نےموجودہ پی ڈی ایم حکومت جبکہ32فیصد نے عمران خان کی سابقہ حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply