الیکشن ایک ساتھ کروائے جائیں ،51 فیصد افراد کی رائے

51 فیصد افرادالیکشن ایک ساتھ کروانے کے حامی نکلے۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے میں35 فیصد پاکستانیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا فیصلہ غلطی قرار دے دیا۔

16 فیصد پاکستانی چیئرمین پی ٹی آئی کے اقدام کے حامی نظر آئے۔

51 فیصد پاکستانیوں نے پنجاب اور کےپی اسمبلی کے انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ کروانے کی حمایت کردی، 34 فیصد نے مخالفت کرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات الگ الگ کروانے کا کہا۔

77 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ سیاسی حالات میں تمام سیاست دانوں اور اداروں کو مل کر ملکی مسائل حل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سوال پر کہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟ 49 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ پی ڈی ایم حکومت، جبکہ 32 فیصد نے عمران خان کی سابقہ حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply